کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے تین کانکن جاں بحق

یہ افسوس ناک واقعہ سرہ غوڑگئی میں پیش آیا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں


ویب ڈیسک March 14, 2022
یہ افسوس ناک واقعہ سرہ غوڑگئی میں پیش آیا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں(فوٹو : فائل)

QUETTA: بلوچستان میں کوئلے کی ایک کان میں دم گھٹنے سے تین کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بلوچستان کے علاقے سرہ غوڑگئی میں پیش آیا جہاں کان کن کوئلے کی کان میں کام کرنے میں مصروف تھے کہ کان میں آکسیجن کی مقدار کم ہوگئی اور وہ دم گھٹنے کے سبب انتقال کرگئے۔ امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلوچستان میں اس سے قبل بھی درجنوں کان کن کام کے دوران جاں بحق ہوچکے ہیں اس کی وجہ ان کا بغیر حفاظتی اقدامات کے کام کرنا ہے، کمپنیاں ان سے کم معاوضے پر کام لیتی ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات بھی نہیں کیے جاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں