فیصل قریشی کی بیٹی اداکارہ ثنا جاوید پر برس پڑیں

ثنا جاوید ان دنوں ساتھی فنکاروں اور انڈسٹری کے میک اپ آرٹسٹوں کی جانب سے الزامات کی زد میں ہیں


ویب ڈیسک March 14, 2022
ثنا جاوید کی وجہ سے میرے کیریئر کو بھی نقصان پہنچا، ہانش قریشی (فوٹو، فائل)

معروف اداکار اور ٹی وی میزبان فیصل قریشی کی بیٹی ہانش قریشی نے بھی نامور اداکارہ ثنا جاوید کے مبینہ طور پر نامناسب رویے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا جاوید ان دنوں ساتھی فنکاروں اور انڈسٹری کے میک اپ آرٹسٹوں کی جانب سے الزامات کی زد میں ہیں۔ مختلف شوبز شخصیات انہیں بدتمیز اور برے سلوک کی حامل اداکارہ قرار دے ہیں۔ مشہور میک اپ آرٹسٹ واجد خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہیں بھی مذکورہ اداکارہ کی وجہ سے اپنے ایک پروجیکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

واجد خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک مرتبہ ثنا جاوید کو چہرے پر نکھار کے لیے اہم مشورے دیے لیکن وہ برا مان گئی تھیں اور پروڈیوسر سے شکایت لگائی تھی کہ واجد میری برائیاں کرتا ہے جس کی وجہ سے میں(اداکارہ) واجد سے مطمئن نہیں ہوں۔

بعد ازاں مذکورہ آرٹسٹ کی حمایت میں فیصل قریشی کی بیٹی ہانش بھی سامنے آگئیں اور کہا کہ معذرت کے ساتھ ثنا جاوید کے سبب پروجیکٹ سے نکالے جانے کا واقعہ صرف آپ کے ساتھ پیش نہیں آیا بلکہ اس خاتون کی وجہ سے میرے کیریئر کو بھی نقصان پہنچا۔ وہ وقت بطور ہیئر اسٹائلسٹ میرے کیریئر کا آغاز اور اختتام دونوں تھا۔

خیال رہے کہ مسلسل شوبز شخصیات کی جانب سے الزامات پر اداکارہ ثنا جاوید نے قانونی راستہ اختیار کیا، انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ سندھ میں اپنی شکایات درج کرائی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں