روس کا یوکرین کے خیرسون خطے پر مکمل قبضے کا دعویٰ

روسی فوج ڈونباس کی باغی فورسز کے ساتھ ملکر حملہ جاری رکھے ہوئے ہے


ویب ڈیسک March 15, 2022
روس کے فوجی قافلے کا منظر۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD: روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے جنوب میں واقع خیرسون خطے پر مکمل قبضہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

ماسکو میں روزانہ کی بریفنگ کے دوران روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ روسی فوج ڈونباس کی باغی فورسز کے ساتھ مل کر حملہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کے دوران یوکرین کے چھ جنگی طیارے، سات ہیلی کاپٹرز اور 13 بغیر پائلٹ والے ہوائی جہازوں کو تباہ کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے یوکرین کے دو ایس ایو 24 اور ایس یو 25 طیارے جبکہ ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر تباہ کیا گیا۔

روسی فضائیہ نے یوکرینی قوم پرستوں اور کرائے کے فوجیوں کے ایک اڈے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں