اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 181 روپے کے قریب پہنچ گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے اضافے سے 178 روپے 70 پیسے تک پہنچ گئی


Business Reporter March 16, 2022
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے اضافے کے بعد 178 روپے 70 پیسے تک پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کی اڑان برقرار رہی اور روپے کی قدر کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے چھٹی قسط کے لیے مذاکرات طول اختیار کرنے، خام تیل کے درآمدی بل کا حجم 12ارب ڈالر سے بڑھنے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے جیسے عوامل کے باعث میں بدھ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 33پیسے کے اضافے سے 179.43روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے کے اضافے سے 180.70روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں