دوسری بار کسی ٹیم نے چوتھی اننگز میں 1000 سے زائد گیندیں کھیل کر ٹیسٹ بچایا

اس سے قبل 1939میں ڈربن میں ایسا موقع آیا تھا مگر اس وقت ٹیسٹ میچ ختم ہونے کا کوئی وقت نہیں ہوتا تھا


Sports Reporter March 17, 2022
اس سے قبل 1939میں ڈربن میں ایسا موقع آیا تھا مگر اس وقت ٹیسٹ میچ ختم ہونے کا کوئی وقت نہیں ہوتا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: دوسری بار کسی ٹیم نے چوتھی اننگز میں 1000سے زائد گیندیں کھیل کر میچ بچایا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری بار کسی ٹیم نے چوتھی اننگز میں 1000سے زائد گیندیں کھیل کر میچ بچایا، اس سے قبل 1939میں ڈربن میں ایسا موقع آیا تھا مگر اس وقت ٹیسٹ میچ ختم ہونے کا کوئی وقت نہیں ہوتا تھا،انگلش ٹیم کی واپسی کیلیے بحری جہاز کی روانگی کے پیش نظر 10ویں روز یہ میچ ختم کردیا گیا۔

دریں اثناء آسٹریلیا نے اپنی تاریخ میں پہلی بار چوتھی اننگز میں 160سے زائد اوورز کیے،اس سے قبل 1978میں بھارت کیخلاف 1978میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں 141.4اوورز کروائے گئے تھے مگر اس وقت ایک اوور 8گیندوں کا ہوتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں