خوراک کی برآمدات 6 فیصد بڑھ کر266ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

جولائی تا جنوری چاول21، سی فوڈ11،پھل27،سبزیوں کی برآمدات میں15 فیصداضافہ


Business Desk February 23, 2014
دالیں190،تیلدار بیج 207،گوشت اوراسکی مصنوعات4فیصدزائد ایکسپورٹ کی گئیں ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان سے اشیائے خوراک کی برآمدات جولائی تا جنوری 6.3 فیصد کے اضافے سے 2ارب65کروڑ 71لاکھ 51ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2ارب 49 کروڑ 96لاکھ 9ہزار ڈالر رہی تھیں۔

پاکستان (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 7 ماہ کے دوران پاکستان سے 1 ارب 21 کروڑ17 لاکھ 76 ہزار ڈالر کا 17لاکھ 62ہزار 90میٹرک ٹن چاول برآمد کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 99کروڑ77لاکھ ڈالر کے 17لاکھ 87ہزار 225میٹرک ٹن چاول کی ایکسپورٹ سے بلحاظ حجم 1.41فیصدکم مگر بلحاظ مالیت 21.46فیصد زیادہ ہے، اس دوران 35 کروڑ14لاکھ 20ہزار ڈالر کا3لاکھ 9ہزار879 میٹرک ٹن باسمتی اور 86کروڑ3لاکھ 56ہزار ڈالر کادیگر اقسام کا14لاکھ 52ہزار211 میٹرک ٹن چاول شامل ہے۔

پی بی ایس کے مطابق جولائی سے جنوری 2014 تک مچھلی اور مچھلی سے تیار مصنوعات کی برآمدات 11.26 فیصد کے اضافے سے 20 کروڑ 4لاکھ16ہزار ڈالر (82ہزار470 میٹرک ٹن)، پھلوں کی 26.88 فیصد کے اضافے سے 28 کروڑ3لاکھ37ہزار ڈالر (4لاکھ16ہزار390 میٹرک ٹن)، سبزیوں کی 14.65 فیصد کے اضافے سے 10کروڑ98لاکھ92ہزار ڈالر (3 لاکھ 20ہزار948 میٹرک ٹن)، دالوں کی 190.43 فیصد کے اضافے سے 28 لاکھ 23ہزار ڈالر (3278میٹرک ٹن)، تمباکو کی 11.12 فیصد کمی سے 1 کروڑ 1لاکھ23ہزار ڈالر (3276میٹرک ٹن)، گندم کی 83.86 فیصد کمی سے 70لاکھ 18ہزارڈالر (20ہزار79میٹرک ٹن)، مصالحہ جات 19.84 فیصد کمی سے 95لاکھ39ہزار ڈالر (8771میٹرک ٹن)، تیلدار بیج 206.83 فیصد کے اضافے سے 5 کروڑ93لاکھ90ہزار ڈالر (45ہزار753 میٹرک ٹن)، چینی 15.49 فیصد کمی سے 14 کرور64 لاکھ 38 ہزار ڈالر (3لاکھ10ہزار595 میٹرک ٹن)، گوشت اور گوشت سے تیار مصنوعات4.09 فیصد کے اضافے سے 14 کروڑ 1 لاکھ 64 ہزار ڈالر (44ہزار612 میٹرک ٹن) اور دیگر غذائی اشیا کی برآمدات 21.49 فیصد کی کمی سے 46 کروڑ2لاکھ 50 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں