کویت جانے کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری

کویت نے تمام کورونا پابندیاں بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک March 18, 2022
کویت نے 3 ماہ کا انٹری ویزہ متعارف کرایا ہے، فوٹو: فائل

لاہور: کویت میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور ساتھ ہی تین ماہ کا انٹری ویزہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی حکومت نے کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد تمام پابندیاں ہٹا دی ہیں اور سیاحت میں اضافے کے لیے 3 ماہ کا انٹری ویزہ متعارف کرایا ہے جس کا آغاز آئندہ دو روز میں ہوجائے گا۔

کویت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد پر ملک میں داخلے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی اور وہ بغیر ٹیسٹ یا قرنطینہ کے ملک میں داخل ہوسکیں گے۔

البتہ ویکسین کا کورس مکمل نہ کرنے والے افراد کو پرواز سے 72 گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ منفی دکھانا لازمی ہوگا جب کہ کویت پہنچنے کے بعد 7 دن ہوٹل میں قرنطینہ اور اس کے بعد پھر پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہوگا۔

کویتی حکومت سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ فروغ کے لیے کئی ممالک کے لیے Visa on Arrival کی سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔