پی ٹی آئی کے 14 منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری

سات روز میں جواب نہ ملا تو ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، تحریک انصاف


ویب ڈیسک March 19, 2022
وزیرا عظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس ہوا—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے 14 منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جن ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں نور عالم خان، افضل ڈھانڈلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہڑ، رانا قاسم نون، عبدالغفار وٹو، مخدوم باسط سلطان، عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار، وجیہہ قمر اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔

شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے ہیں جب کہ نوٹس میں منحرف ارکان سے ان کے عمل کی وضاحت طلب کی گئی ہے، ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر 7 روز تک جواب نہ ملا تو ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں