لوٹا نہیں ہوں کسی اور حکومت کے ساتھ کام نہیں کروں گا شوکت ترین

پی ٹی آئی کا سینیٹر منتخب ہوا ہوں، غیر یقینی کی صورتحال زیادہ عرصے نہیں چلے گی، وزیر خزانہ


Business Reporter March 20, 2022
غیر یقینی کی صورتحال زیادہ عرصے نہیں چلے گی، وزیر خزانہ (فوٹو : فائل)

PUNJAB/ لاہور: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ میں لوٹا نہیں ہوں، پی ٹی آئی کا سینیٹر منتخب ہوا ہوں اسی لیے کسی دوسری حکومت میں بالکل نہیں رہوں گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی درآمدات (امپورٹس) ایک ماہ میں 6 اعشاریہ 3 سے 5 اعشاریہ 2 بلین ڈالر پر آ گئی ہیں، زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس کا مطلب ہے کہ ہماری معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 16.6 ارب ڈالر پر موجود ہیں، بجلی کے معاملے پر کہا کہ بجلی پر پانچ روپے ریلیف سے 1840 والا بل 1035 کا ہوگیا، آئی ایم کے ساتھ پیٹرول اور بجلی کے ریلیف پر بات چل رہی ہے۔

موجودہ سیاسی صورتحال پر شوکت ترین نے کہا کہ غیر یقینی صورت حال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں، غیر یقینی کی صورتحال زیادہ عرصے نہیں چلے گی، پی ٹی آئی کا سینیٹر منتخب ہوا ہوں، میں لوٹا نہیں ہوں، نئی حکومت کے ساتھ بالکل کام نہیں کروں گا۔

وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ہر سال ہیپینس کا انڈیکس جاری کرتا ہے، سال 2018ء میں پاکستان 75 ویں نمبر پر تھا اب ہیپینس انڈیکس 67 نمبر پر آگیا ہے جب کہ بھارت ہیپینس انڈیکس میں 133 سے 139 ویں نمبر پر گیا ہے ثابت ہوا کہ پاکستان میں لوگ بھارت سے زیادہ خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں