وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا قومی سلامتی پالیسی کی منظوری کا امکان

وزیرداخلہ چوہدری نثار امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔


Online February 23, 2014
وزیرداخلہ چوہدری نثار امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔ فوٹو : این این آئی/فائل

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل25 فروری کو ہو گا جس میں قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ پیش کیا جائیگا، اجلاس میں پالیسی کی منظوری کا امکان ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں طالبان سے مذاکرات اور حکومتی حکمت عملی پر وزیراعظم کابینہ کواعتمادمیں لیں گے اوردہشتگردی کی روک تھام سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں