وزیراعظم کا اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا نوٹس سخت کارروائی کی ہدایت

اہف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت


ویب ڈیسک March 21, 2022
فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اداروں اور افسران کے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے جاری مہم کا معاملہ زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا اور مہم چلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں