میرانشاہ سے دتہ خیل تک غیرمعینہ مدت کیلیے کرفیو 25 ہزار افراد کی نقل مکانی

شمالی وزیرستان سے اب تک500خاندان یا 25 ہزار افراد بنوں منتقل ہو چکے ہیں۔


Monitoring Desk/آن لائن February 23, 2014
شمالی وزیرستان سے اب تک500خاندان یا 25 ہزار افراد بنوں منتقل ہو چکے ہیں۔ فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان میں میرانشاہ سے دتہ خیل تک غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر میرانشاہ سے تحصیل دتہ خیل کی چیک پوسٹ بویا تک غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ میرانشاہ سے ملحقہ علاقوں میں پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے ۔ ادھر شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ کے اندازے کے مطابق اب تک500خاندان یا 25 ہزار افراد بنوں منتقل ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں