حکومت کی ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کی کوشش

ترین گروپ کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی


ویب ڈیسک March 23, 2022
ترین گروپ کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کی کوشش شروع کر دی اور گروپ کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی گئی۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے ملاقات کی جس می ترین گروپ کے تحفظات، بیوروکریسی اور پولیس کے خلاف شکایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر مراد راس نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر پرویز خٹک سے بھی رابطہ کیا جبکہ ترین گروپ اور حکومتی ٹیم کے درمیان اڑتالیس گھنٹوں میں ایک اور ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر ترین گروپ کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور دوسرے اراکین کے مشورے کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔ ترین گروپ کے اراکین نے پرویز خٹک کو وفاقی محکموں کے حوالے سے تحفظات پر بھی آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔