کراچی میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

متوفیہ کی شناخت 32 سالہ افسانہ زوجہ شمشاد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 23, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: کراچی میں منگھوپیر کے علاقے مری چوک الطاف نگر میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے۔

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال پہنچا دی۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 32 سالہ افسانہ زوجہ شمشاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جبکہ واقعہ خودکشی ہی معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

موٹرسائیکل چھیننے کے دوران شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

علاوہ ازیں مومن آباد پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ایک ملزم کو 16 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔

مومن آباد کے علاقے میں منگل کی شب رحیم شاہ کالونی میں لوٹ مار کے بعد اپنی موٹر سائیکل چھورڑ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے شہری شجاعت حسین سے موٹر سائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایچ او مومن آباد گل محمد اعوان نے بتایا کہ 16 گھنٹے کے اندر واردات میں ملوث ایک ڈکیت شکیل کا سراغ لگا کر ایک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ڈکیت کے قبضے سے مقتول کی چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز نے مقتول کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات بھی کی تھی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کا مقدمہ درج کیا جبکہ دیگر ساتھیوں داؤد اور ایوب کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔