202022 جنوبی ایشیامیں بیروزگاری کی سب سے کم شرح پاکستان میں رہی عالمی بینک

2020-2022 میں جنوبی ایشیامیں بیروزگارآبادی کی سب سے کم شرح پاکستان میں4.3فیصدرہی، عالمی بینک


APP March 24, 2022
2020-2022 میں جنوبی ایشیامیں بیروزگارآبادی کی سب سے کم شرح پاکستان میں4.3فیصدرہی، عالمی بینک۔ فوٹو: فائل

BEIJING: عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان نے خطے میں سب سے کم بیروزگاری کی شرح کے ساتھ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

عالمی بینک نے ساؤتھ ایشیاانڈیکس میں کہا کہ 2020-2022 کے دوران خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں بیروزگاری کی شرح کم رہی۔عالمی بینک کے اعدادوشمارکے مطابق 2020-2022 میں جنوبی ایشیامیں بیروزگارآبادی کی سب سے کم شرح پاکستان میں4.3فیصدرہی۔

اس کے برعکس بھارت میں اس دوران بیروزگاری کی شرح 8 فیصد،مالدیپ میں6.3فیصد،بنگلادیش میں 5.4 فیصد، بھوٹان میں5فیصد،سری لنکامیں5.9 فیصد اور نیپال میں4.7فیصدرہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں