پاکستان سے پولیووائرس کا خاتمہ ہونے والا ہے رپورٹ

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا


شبیر حسین March 24, 2022
رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا (فوٹو: انٹرنیٹ)

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے پولیووائرس کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، انسداد پولیو پروگرام کے مطابق گزشتہ برس 9 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے بلوچستان5 ، سندھ 2 جبکہ پنجاب و خیبرپختونخوا سے 1,1کیس رپورٹ ہوا تھا۔

وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا ہے پولیو وائرس کی تین اقسام میں سے پہلی اور تیسری کی ویکسین پلائی جا رہی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت 2016 میں دوسری قسم کے وائرس کے خاتمے کا اعلان کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں