قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

سیونگ اکاؤنٹ کے منافع میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 8 اعشاریہ 25 فیصد پر ہی برقرار ہے


Business Reporter March 25, 2022
سیونگ اکاؤنٹ کے منافع میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 8 اعشاریہ 25 فیصد پر ہی برقرار ہے (فوٹو: فائل)

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں رد و بدل کر دیا جس کے تحت بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ سمیت ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بڑھا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سیونگز نے مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں رد وبدل کا اعلان کردیا۔ اسپیشل سیونگ کی شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 11 فیصد، ریگولر سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 84 فیصد اضافے سے 11 اعشاریہ 4 فیصد، بہبود اور پینشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 48 فیصد اضافے سے 12 اعشاریہ 72 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 60 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 92 فیصد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سیونگ اکاؤنٹ کے منافع میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 8 اعشاریہ 25 فیصد پر ہی برقرار ہے۔ شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں