جنت مرزا کی پہلی پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب

شائقین نے فلم کو پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے نیک شگون قراردیا


Khabar Nigar March 26, 2022
شائقین نے فلم کو پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے نیک شگون قراردیا فوٹوایکسپریس

MULTAN: پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزاکی پہلی پنجابی فلم "تیرے باجرے دی راکھی"کے ٹریلر اورگانوں کی لانچنگ تقریب لاہور میں واقع ملٹی پلیکس سینما میں منعقد کی گئی۔

میگا بجٹ سے تیار کی گئی فلم کے ڈائریکٹر سید نور، پروڈیوسرصفدر ملک، صائمہ نور، جنت مرزا، عبداللہ خان، شفقت چیمہ، الطاف حسین، مسعود بٹ، چودھری اعجاز کامران، شہزاد رفیق، عرفان کھوسٹ، سہیل ملک، راحیل ملک، ممتاز، ذوالفقار عطرے، ایم ارشد، افتخارٹھاکر، راشدمحمود، نواز خان، اچھی خان، شیبا بٹ، پپو الیاس، غلام محی الدین گوگا پہلوان، سیف علی خان، زیڈ اے زلفی، افضل ساحر سمیت دیگر فلمی شخصیات نے شرکت کی۔



اس موقع پر شائقین نے فلم کے میوزک اور ٹریلر کوشاندار قراردیتے ہوئے فلم "تیرے باجرے دی راکھی" کو پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے نیک شگون قراردیا۔



پاکستان فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر سید نورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم "تیرے باجرے دی راکھی" مکمل پیکج فلم ہے۔ فلم بین اس کو ضرور دیکھیں۔ ہم نے اس فلم پر بڑی محنت کی ہے۔ میرے پروڈیوسر صفدر ملک نے فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق ہر چیز فراہم کی۔



انہوں نے کہا فلم کی تمام کاسٹ اور یونٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے فلم میں تعاون کیا۔ اس فلم کو ہر پاکستانی کو سپورٹ کرنا چاہیے، فلم کی شاعری اورمیوزک روٹین سے ہٹ کراوربہت ہی منفرد ہے، فلم کا میوزک اور کہانی میں معاشرتی احساسات کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔



سید نور نے کہا فلم بینوں کو اس فلم کا میوزک اور گانے بہت پسندآئیں گے، فلم میں ملٹی اسٹارزکاسٹ کوشامل کیا گیا ہے، شاعری نامور شعراء نے لکھی ہے۔ فلم کے میوزک ڈائریکٹرذوالفقار عطرے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں مصطفیٰ قریشی،عامر قریشی، بابر علی، خوشبو، آغاماجد، سلیم البیلا، شیری ننھا شامل ہیں۔



فلم پروڈیوسر صفدر ملک نے کہاکہ مذکورہ فلم عید پر ریلیز کییلئے تیار ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ شائقین کو گھروں سے دوبارہ سینماوں تک لائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں