ریٹائرڈ جج کی گاڑی کی ٹکر سے لاہور ہائیکورٹ کا مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا

ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی بے قابو ہوگئی


ویب ڈیسک March 28, 2022
ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی بے قابو ہوگئی

ریٹائرڈ جج کی گاڑی کی ٹکر سے لاہور ہائیکورٹ کا مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی بے قابو ہوگئی۔ ریٹائرڈ سیشن جج کی گاڑی سے ہائیکورٹ کا مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا۔

تیز رفتار گاڑی تین وکلا کی گاڑیوں سے بھی ٹکرا گئی اور انہیں بھی نقصان پہنچایا۔ ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن کی گاڑی کی ٹکر سے ایک وکیل بھی زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122 نے زخمی وکیل کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے پر ذمہ دار شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور مذکورہ گاڑی ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔