اب بھی وقت ہے جو دوست فیصلہ نہیں کرسکے جلدی کرلیں فضل الرحمان

4 سال پہلے شروع ہونے والے ڈرامے کا آج ڈراپ سین ہوگیا، سربراہ جے یو آئی


ویب ڈیسک March 30, 2022
4 سال پہلے شروع ہونے والے ڈرامے کا آج ڈراپ سین ہوگیا، سربراہ جے یو آئی فوٹو:فائل

DIJKOT: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے جو دوست فیصلہ نہیں کرسکے جلدی کرلیں۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو،شہبازشریف اور خالد مقبول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 4 سال پہلے شروع ہونے والے ڈرامے کا آج ڈراپ سین ہوگیا، جن دوستوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ان کے پاس اب بھی وقت ہے ، انہیں چاہیے کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل گیا ہے اور پانی پلوں کے نیچے سے بہہ گیا، اس کے پاس چاٹنے کےلیے ایک بوند بھی نہیں بچی، تمہارے پاس اخلاقیات بچی ہیں تو آج ہی استعفیٰ دے دو، ہماری تعداد 175 ہے جب کہ ضرورت 172 کی ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی سازش عمران خان کے خلاف نہیں ہوئی بلکہ عالمی سازش اس وقت ہوئی تھی جب عمران خان کو برسراقتدار لایا جارہا تھا، کوئی سازش نہیں ہورہی یہ سب ڈرامہ ہے، آپ کی کوئی حیثیت نہیں کہ آپ کے خلاف سازش ہو اور امریکا تمہیں دھمکیاں دے، تم ہو کیا چیز۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں