بھارت میں باحجاب طالبات کوامتحان دینے کی اجازت پر7اساتذہ معطل

باحجاب طالبات کوامتحانات دینے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرداخلہ کرناٹک


ویب ڈیسک April 01, 2022
معطل اساتذہ میں سینٹرسپرٹینڈنٹ کے فرائض انجام دینے والے بھی شامل ہیں:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بھارت میں باحجاب طالبات کوامتحان دینے کی اجازت پر7 اساتذہ کومعطل کردیا گیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان دشمنی سرکاری پالیسی بن گئی۔ دسویں جماعت کی باحجاب طالبات کوامتحان میں بیٹنھے کی اجازت دینے پر7اساتذہ کومعطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معطل اساتذہ میں امتحانی مرکز پرسینٹرسپریٹنڈنٹ کے فرائض انجام دینے والے 2 اساتذہ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب کرناٹک کے ہندوانتہاپسند وزیر داخلہ اراگا جانیندرا کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں حجاب پہننے والی طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے گی اورانہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رواں ماہ کے شروع میں کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے متعلق ایک فیصلہ سنایا تھا اور اسے غیر ضروری مذہبی عمل قرار دیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کومسترد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں