گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائی کیلیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ٹیمیں ہر ضلع میں کارروائی کرینگی، تعلیم کی بہتری کے لیے صوبائی وزیر کا اقدام


Nama Nigar February 25, 2014
ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ٹیمیں ہر ضلع میں کارروائی کرینگی، تعلیم کی بہتری کے لیے صوبائی وزیر کا اقدام۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

تعلیم کی بہتری اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم کے حکم پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

جوچھاپے مار کر رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے ایک بار پھر گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم کے حکم پر سندھ کے ہر ضلع میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جن کا سربراہ ڈی سی ہو گا جب کہ ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ، مختار کار اور محکمہ تعلیم کے افسران شامل ہونگے۔

ٹیم کے افسران پرائمری سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اسکولز اور کالجز کا دورہ کرینگے، غیر حاضر عملے کی رپورٹ فوری طور پر سیکریٹری تعلیم کو روانہ کرین گے تاکہ غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ ٹیم کی تشکیل کے بعد اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری بہتر ہو گئی ہے اور تعلیمی نظام میں بھی بہتری آرہی ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ صحت اور محکمہ بلدیاتی حکومت سندھ میں بھی ہزاوں ایسے ملازمین ہیں جن کو گھر بیٹھے تنخواہ دی جارہی ہے۔ ان ملازمین نے نے ابھی تک اپنے دفاتر کی شکل بھی نہیں دیکھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں