تاجر برادری ریاست کے ساتھ کھڑی ہے ایف پی سی سی آئی

امریکا اور یورپ اہم تجارتی شراکت دارہیں، جنرل قمر باجوہ کے بیان کی حمایت


Business Reporter April 04, 2022
 امریکا اور یورپ اہم تجارتی شراکت دارہیں ،جنرل قمر باجوہ کے بیان کی حمایت ۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے تاجر برادری ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔

عرفان اقبال شیخ نے اپنے بیان میں کہا ایف پی سی سی آئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس بیان کی حمایت کرتی ہے کہ امریکا اور یورپ پاکستان کے اہم تجارتی اور معاشی شراکت دار ہیں، دونوں پاکستان کی بڑی برآمدی مارکیٹ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یورپ کو 15.8 ارب ڈالر، امریکہ کو 6.5 ارب ڈالر سالانہ مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں،جس میں اضافے کیلیے یقینی طور پر نئی منڈیاں تلاش کرنا ضروری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں