آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

بابراعظم، پیٹ کمنر،بریٹ ویتھ مارچ کے بہترین پلیئرز کی فہرست میں شامل


Sports Reporter April 06, 2022
ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں بہترین پرفارمنس پر بابر اعظم کو جگہ ملی۔ فوٹو : اے ایف پی

BUDAPEST: آئی سی سی نے مارچ کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اور ویسٹ انڈیز کے بریٹ ویتھ مارچ کے بہترین پلیئرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں بہترین پرفارمنس پر بابر اعظم کو جگہ ملی، کرکٹ فینز اور ماہرین ووٹنگ کے ذریعے بیسٹ پلیئر کا انتخاب کریں گے۔

انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون، آسٹریلیا کی ریچل ہینز اور جنوبی افریقہ کی لاورا وولفارٹ آئی سی سی ویمنز پلئیرز آف دی منتھ کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔