ایک ہفتے کے وقفے کے بعد ڈالر کی پرواز رک گئی

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 186روپے سے تجاوز کرگئے


Business Reporter April 22, 2022
(فائل : فوٹو)

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں سخت شرائط میں نرمی کی امید اور باقی ماندہ قرضوں کی اقساط جاری ہونے کی توقعات پر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ایک ہفتے کے وقفے کے بعد ڈالر کی پرواز رک گئی۔

کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر بڑھ کر 187.89روپے کی سطح پر بھی آگئے تھے لیکن کاروبار کے اختتامی دورانیہ میں رسد و طلب کا فرق بہتر ہونے سے اسکی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 27پیسے کی کمی سے 186.70روپے پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 188روپے سے نیچے آگئی اور ڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی سے 187.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار روز سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں