وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کیا ہوگا

ووٹنگ اوپن ہوگی، رائے شماری کے بعد اسپیکر نتیجے کا اعلان کریں گے


ویب ڈیسک April 08, 2022
ووٹنگ اوپن ہوگی، رائے شماری کے بعد اسپیکر نتیجے کا اعلان کریں گے (فوٹو: فائل)

BUENOS AIRES: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی، اسپیکر نئے وزیراعظم کا انتخاب کرنے پابند ہوں گے اور کارروائی ملتوی نہیں کرسکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی جو کہ اوپن ووٹ کے ذریعے ہوگی۔ رائے شماری کے بعد اسپیکر کی جانب سے نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو تو اسپیکر کی جانب سے نتیجے کو تحریری طور پر صدر مملکت کے پاس جمع کرایا جائے گا جس کے بعد سیکریٹری قومی اسمبلی کی جانب سے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو انہیں فوری طور پر عہدے سے سبک دوش تصور کیا جائے گا ان کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی مزید آگے بڑھانے کے پابند ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے نتیجے کے ساتھ ہی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی نہیں کرسکتے۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے مناسب وقت کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم کا عہدہ خالی ہونے پر اسمبلی کو مزید کوئی کارروائی کیے بغیر قومی اسمبلی کے قوانین کی شق 32 کے مطابق سب سے پہلے مسلمان اراکین میں سے کسی ایک کو بطور وزیراعظم منتخب کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں