پہلے ہی کہا تھا کہ استعفے دو اسمبلیاں توڑو اور نئے الیکشن کرادو شیخ رشید

ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہئے، ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، شیخ رشید


ویب ڈیسک April 08, 2022
ہمیں باہر نکلنا چاہئے اور قوم کو بتانا چاہئے کہ اپوزیشن والوں کے اصل چہرے کیا ہیں، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

LONDON: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں تو 3 مہینے پہلے ہی کہا تھا کہ استعفے دے دو، نئے الیکشن کرادو، اسمبلی توڑ دو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے سارے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر دوڑی، گندی نالی کی اینٹوں کو اقتدار کے محل میں لگایا جا رہا ہے، بیرونی طاقتیں ہماری آزادی اور خودداری پر مسلط ہونا چاہتی ہیں، اور بڑی طاقتیں اسی طرح عدم اعتماد کرتی ہیں اور بندوں کو خریدتی ہیں، پہلے بڑے چوروں کو صحت کے بہانے باہر بھگایا جاتا ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں، قوم کو سب پتہ ہے کہ کیا ہوا ہے کیوں ہوا ہے اور کس نے کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان کو مشورے دیئے تھے، میں تو 3 مہینے پہلے ہی کہا تھا کہ استعفے دے دو، نئے الیکشن کرادو، اسمبلی توڑ دو، میں اس وقت بھی ٹھیک تھا جب کہتا تھا ایمرجنسی لگا دو گورنر راج لے آؤ، میں اب بھی کہتا ہوں کہ ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہئے، ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، ہمیں باہر نکلنا چاہئے اور قوم کو بتانا چاہئے کہ اپوزیشن والوں کے اصل چہرے کیا ہیں، یہ کرائے کے ٹٹو ہیں اور یہ وہ غیر سامراجی سنڈیاں ہیں جو اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھا جائیں گی، ان کے خلاف یہی ایک ہی حل ہے، آخری آپشن یہ ہے ہم استعفے دے دیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔