اسلام آباد ہائیکورٹ وفاقی حکومت کو چیئرمین پیمرا کے خلاف اقدام سے روک دیا

چیئرمین پیمرا رشید احمد چوہدری کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز احمد خان کے روبرو ہوئی


Khusosi Report February 26, 2014
چیئرمین پیمرا رشید احمد چوہدری کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز احمد خان کے روبرو ہوئی. فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو چیئرمین پیمرا کیخلاف کسی بھی قسم کے اقدام سے روک دیا ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین پیمرا رشید احمد چوہدری کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز احمد خان کے روبرو ہوئی۔ دوران سماعت فاضل جج نے جب سرکاری وکیل سے شق وار جواب جمع کرانے کے بارے میں استفسار کیا تو سرکاری وکیل نے مزید وقت طلب کرنے کی استدعا کی جسے فاضل جج نے مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو چیئر مین پیمرا چوہدری رشید احمد کے خلاف تاحکم ثانی کسی بھی قسم کے اقدام سے روک دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں