ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کئی کھلاڑی ویلڈنگ کا کام کرنے پر مجبور ہیں کامران اکمل

رمیز راجا نے بطور چیئرمین پی سی بی کرکٹ کی بحالی کے لیے اچھے کام کیے انہیں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، وکٹ کیپر


زبیر نذیر April 13, 2022
کامران اکمل (فائل فوٹو)

MUZAFFARGARH: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کئی کھلاڑی گزشتہ تین سال سے ویلڈنگ کا کام کرنے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اگر اچھا کام کر رہے ہیں تو انہیں کام جاری رکھنا چاہیے کیونکہ ماضی قریب میں کرکٹ کے شعبے میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے کی وجہ سے کھلاڑی ویلڈر بن گئے ہیں، رمیز راجا نے کرکٹ کے حوالے سے بہترین فیصلے کیے، خدارا وہ بے روزگار کھلاڑیوں کے بارے میں بھی سوچیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ ریجن کرکٹ اور ڈیپارٹمنٹ سے ہی بحال ہوگی،ماضی میں ہمیشہ یہی ہوتا رہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ پی سی بی کا چیئرمین بھی تبدیل ہو جاتا ہے،امید ہے کرتے ہیں اس بار ایسا نہیں ہوگا، عمران خان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی سمجھ ہمارے قریب نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں