خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

SUKKUR: تیز آندھی
شگفتہ پروین، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ بہت تیز آندھی چل رہی ہے اور ہر طرف مٹی ہی مٹی ہے جیسے مٹی کا ہی طوفان آ رہا ہو ، کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا نہ ہی کوئی نظر آ رہا ہے کہ پتہ چل سکے۔ ہم کہاں ہیں ، میں بہت خوف سے سب دیکھ رہی ہوں اور باقی سب کے لئے بہت پریشان ہوتی ہوں ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

ختنے کی تقریب
ربیعہ مغل، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے سسرال میں ہوں اور وہاں کسی بچے کے ختنہ کے سلسلے میں ایک تقریب سی ہے جس میں سارے رشتے دار جمع ہیں ۔ میں بھی زرق برق لباس پہنے سب میں گھوم رہی ہوں اور بہت زیادہ خوش نظر آ رہی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

کپڑوں پر داغ
جمشید علی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نماز جمعہ کے لیے گھر تیار ہونے آیا ہوں اور جو سفید کپڑے مجھے پہن کر جانے ہیں ان پہ جگہ جگہ داغ لگے ہوتے ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتا ہوں کہ اب میں کیسے جاوں اور کیا پہن کر جاوں ، اسی پریشانی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

رقم چھینے جانے کا خوف
محمد اقبال،لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کہیں دریا یا نہر کنارے ہوں اور وہاں بہت طغیانی ہے ۔ سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہاں سے پار کرنا بہت مشکل ہے مگر میں یہ سوچتا ہوں کہ میں یہاں سے پار کر جاتا ہوں تا کہ میرے پاس موجود رقم محفوظ رہ سکے ۔ لوگوں کے ساتھ جانے میں کوئی مجھ سے چھین نہ لے ۔ یہ سوچ کر میں وہیں کھڑا رہتا ہوں اور باقی لوگ کسی دوسری جگہ سے پار کرنے کو چلے جاتے ہیں ۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر میں سانپ
ثوبیہ خورشید ،گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کی سیڑھیوں کی ریلنگ پہ ایک لمبا سا سیاہ سانپ ہے جس نے خود کو اس کے گرد لپیٹا ہوا ہے۔ اور میری ملازمہ اس کو دیکھ کر وہیں جم کر کھڑی ہے ۔ میں ایک دم خوفزدہ ہو کر اس کا بازو کھینچتی ہوں اور نیچے گھسٹنے کی کوشش کرتی ہوں ۔آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

کرسی کے نیچے مردہ سانپ
شمائلہ کلیم ، لاھور
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے دفتر کی کرسی کے نیچے دو چھوٹے سائز کے مردہ سانپ ہیں اور میں چپڑاسی کو آواز دے رہا ہوں کہ صفائی والے کو بلائے جو اس گندگی کی صفائی کرتا ہے ۔ اس کے بعد میں وہاں سے اپنی کرسی اٹھا کر کہیں اور بیٹھ جاتا ہوں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

خراب سبزیاں
رابعہ خاور، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کھانا پکانے کے لئے اپنے کچن میں ہوں اور وہاں سب سبزیاں خراب ہیں۔ میں انھیں فریج سے نکال کر باھر رکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ ھمسائیوں سے مانگ کر پکا لوں تا کہ میری ساس ناراض نہ ہو ۔ پھر دیکھتی ہوں کہ ادھر بھی کوئی نہیں اور تالا لگا ہوا ہے ۔ میں پریشانی میں گھر واپس آ کر کچن میں باقی سبزی دیکھتی ہوں مگر ان میں سے کوئی بھی پکانے کے قابل نہیں ہوتی سب ہی گل چکی ہوتی ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

سمندر ی سفر
کلثوم خان، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی سمندری سفر پہ ہوں اور میرے ساتھ باقی فیملی بھی ہے اور ہم سب مل کر بیٹھے بہت مزے سے کچھ کھا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ باتیں کر رہے ہیں ۔
خواب : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

سر کے بال کاٹنا
رمضان شیخ ، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے قینچی سے اپنے سر کے سارے بال کاٹ دیئے ہیں اور بعد میں پریشان بیٹھا ہوں کہ اب دفتر کیسے جاوں گا اور اپنے دوستوں کو کیسے ملوں گا ۔ میری مما بھی مجھ سے بہت زیادہ ناراض ہیں اور کوئی مجھ سے بات نہیں کر رہا ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

گھر میں اندھیرا
نیر بخاری ، جہلم
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر والے سب کہیں گئے ہوئے ہیں اور میں گھر اکیلا ہوں ۔ دور دور تک بہت اندھیرا ہے اور ہمارا گھر بھی شدید ترین اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ یہ دیکھ کر میں بہت پریشان ہوتا ہوں اور گھبرا کے ٹیرس پہ آتا ہوں ، وہاں میری نظر گھر کے گیٹ پر پڑتی ہے جو کہ بالکل چوپٹ کھلا ہوتا ہے۔ اس کو دیکھ کر میں مزید گھبرا جاتا ہوں اور پریشانی کی وجہ سے میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔

دولت کا لالچ
دوست محمد ، سرگودھا
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھا پیسے گن رہا ہوں مگر گننے کے بعد میں بہت اداس ہو جاتا ہوں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں کہیں کسی کے پیسے اٹھا لوں کیونکہ میرا دل کرتا ہے کہ میرے پاس بہت زیادہ پیسے ہوں ۔
تعبیر: یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری کو ذہن سے نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر سے روپے غائب ہونا
محمد خان، حافظ آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بہت پریشانی کے عالم میں ہوں ۔ کیونکہ میرے گھر میں حفاظت سے رکھے پیسے کہیں گم ہو گئے ہیں ۔ اور وہ جن کو دینے ہیں وہ سب لوگ مجھ سے تقاضا کر رہے ہیں کہ وقت پہ ان کی ادائیگی کروں۔ میں بہت پریشانی میں ہر جگہ چھان رہا ہوں کہ آخر پیسے کدھر گئے۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

شیر پیچھے لگ جاتا ہے
نسیم بی بی، چکوال
خواب: میں نے دیکھا کہ جیسے کوئی پہاڑی علاقہ ہے اور ادھر ایک شیر ہے جو میرے پیچھے ہے اور میں اس سے خوفزدہ ہوں اور بچنے کے لئے بھاگ رہی ہوں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو، کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

پریشان ہونا
عامر وڑائچ، راولپنڈی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بہت پریشانی کے عالم میں ہوں اور ایک جگہ خاموشی سے بیٹھا ہوں۔ میرا جوتا بہت زیادہ کٹا پھٹا ہے اور میں اسی سوچ میں ہوں کہ کیسے چلوں یا کسی کو دکھاوں ۔ اس کے بعد مجھے خواب یاد نہیں مگر اپنی پریشانی اور کٹا پھٹا جوتا یاد ہے ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

دوست کے ابو کے سامنے تلاوت کرنا
احمد رضوان خان ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوست کے ابو کے ساتھ بیٹھا باتیں کر رہا ہوں اور ان کو سورہ قلم کی تلاوت کر کے سنا رہا ہوں۔ جیسے وہ میرا امتحان لے رہے ہوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

جنگل سے لکڑیاں اکٹھی کرنے جانا
ندیم احمد ،میلسی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں لکڑیاں اکٹھی کرنے جنگل گیا ہوں ۔ پھر میں کیکر کے درخت سے کچھ لکڑیاں اکٹھی کرتا ہوں مگر وہ کیکر کی لکڑی نہیں ہوتی بلکہ چھال ہوتی ہے۔ میں اس درخت سے وہ چھال توڑتا ہوں اور اپنے کپڑے میں باندھ لیتا ہوں پھر آگے کی طرف چلتا ہوں تو میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر : اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی کوئی گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اگر کسی کو رقم دی ہے تو روپیہ پیسہ بھی آپ کو جلد مل جائے گا ۔کاروبار میں برکت اور وسائل میں اضافہ ہو گا ۔ اللہ تعالی مفلسی دور فرمائیں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کھیتوں میں بیل کی ٹکر
الہ دین، جھنگ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کھیتوں میں کھڑا ہوں اور جانے کہاں سے ایک بیل آ کر مجھے زوردار ٹکر مارتا ہے ۔ اس کا سینگ مجھے بہت زور سے لگتا ہے۔ میں زمین پہ گر جاتا ہوں ۔ میرا ملازم آ کر اس بیل کو مارتا ہے۔ میں پھر اٹھ کے کھڑا ہو جاتا ہوں ۔ اور میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاھر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے آپ کو کوئی پریشانی یا غم لاحق آ سکتا ہے ۔گھر میں کوئی بیماری یا اولاد کی طرف سے کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے وضو یا بے وضو یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

سنگھار میز پر تصویر
مہوش بیگم، رحیم یارخان
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں موجود اپنی سنگھار میز کے پاس کھڑی ہوں اور ادھر پڑی اپنی فریم شدہ تصویر کو دیکھتی جا رہی ہوں ۔ اس کو دیکھتے ہوئے میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے اور عزت و وقار اور رزق میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اللہ تعالی کی طرف سے سکون کی نعمت عطا ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا شکور یا عزیز کا ورد کیا کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں