وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 900 ارب میں سے 423 ارب خرچ ہو سکے

پی ایس ڈی پی کے 80 فیصد ہدف کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ کے 47 فیصد فنڈز ہی استعمال میں لائے جا سکے ہیں


حسیب حنیف April 16, 2022
پی ایس ڈی پی کے 80 فیصد ہدف کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ کے 47 فیصد فنڈز ہی استعمال میں لائے جا سکے ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: رواں مالی سال کے دوران 900 ارب کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 423 ارب روپے خرچ کیے جا سکے۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 900 ارب کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 423 ارب روپے خرچ کیے جا سکے ہیں، اس عرصے کے دوران 603 ارب 53 کروڑ روپے اجراء کی منظوری دی گئی۔ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پی ایس ڈی پی کے 80 فیصد ہدف کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ کے 47 فیصد فنڈز ہی استعمال میں لائے جا سکے ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق سابق حکومت کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جا ری منصوبوںکے فنڈز کا استعمال ہدف کے مقابلے میں انتہائی کم رہا جس کے باعث پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ منصوبے تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔