لوگوں کے چرسی کہنے پر سنجے دت نے خود کو تبدیل کیسے کیا

نشے کی عادت چھڑانے کے لیے ایک عرصے تک اپنا علاج کرایا اور جب گھر لوٹا تو لوگ مجھے چرسی کہا کرتے تھے، سنجے دت


ویب ڈیسک April 18, 2022
سنجو بابا نے ورزش کے ذریعے خود کو تبدیل کیا (فوٹو، فائل)

بالی ووڈ کے سنجو بابا نے کہا ہے کہ ماضی میں منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے لوگ انہیں چرسی کہا کرتے تھے لیکن پھر میں نے خود کو ورزش کے ذریعے تبدیل کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں معروف اداکار سنجے دت نے بتایا کہ نشے کی عادت چھڑانے کے لیے میں نے ایک عرصے تک علاج کرایا اور جب گھر واپس لوٹا تو لوگ مجھے دیکھ کر چرسی کہا کرتے تھے لیکن پھر میں نے ٹھان لی کہ اس سے بچنے کے لیے کچھ کرنا پڑے گا اور اس طرح میں نے ورزش شروع کی جس کے بعد وہی لوگ میری تعریف کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ چرسی کہہ کر پکارے جانے پر مجھے بہت برا لگتا تھا اسی سبب میں نے خود کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور ساری محنت ورزش پر لگا دی اور پھر یہ آوازیں سنتا تھا کہ ''کیا باڈی ہے''۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں منشیات استعمال کرکے خود کو بہتر محسوس کرتا تھا اور مجھے خواتین سے بہت شرم آتی تھی اسی لیے ان کا سامنا یا بات چیت بھی کم کرتا تھا لیکن نشے کے بعد شرم کا احساس کبھی پیدا نہیں ہوتا تھا۔

سنجے دت کی نئی فلم 'پرتھوی راج' کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں اکشے کمار سمیت دیگر نامور اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں