امریکا کا جنگی جنون تیز رفتار ڈرون بنانے کی تیاریاں شروع

1800 میل سے حملہ کرکے ہدف کو نشانہ بنائے گا،عالمی برا دری کا اظہار تشویش


فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا جب امریکا اپنادفاعی بجٹ انتہائی کم کرنے اعلان کرچکا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا نے عالمی برادری کی سخت مخالفت کے باوجود 1800 میل سے حملہ کرنے والے ڈرون بنانے کی تیاریاں شروع کردیں۔

ایک غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ڈرون طیاروں کی پا کستا ن اور یمن میں تباہ کاریوں پر کئی عالمی ادارے اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں اور اقوام متحدہ میں بھی ڈرون کے خلاف کئی قراردادیں پیش کی جاچکی ہیں لیکن اس کے باوجود امر یکا پراس کاکوئی اثرنہیں ہوا اوراس نے دنیا کے سب سے تیزرفتارڈرون طیارہ بنانے کے تیاریاں شروع کر دی ہیں جو18سومیل کے فاصلے سے ہدف کا تعاقب کرے گا، یہ فیصلہ ایسے وقت پرسامنے آیا ہے کہ جب امریکا کے سیکریٹری دفاع چک ہیگل یہ اعلان کرچکے ہیں کہ امریکا اپنا دفاعی بجٹ انتہائی کم کرنے جارہا ہے۔اب جب سر پرجنگی جنون کابھوت سوار ہو تو کیا کہا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں