بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس کا دورانیہ ایک دن کم کردیا گیا

ایشیا، یورپ، دولت مشترکہ، اسلامی ممالک کے ججز شرکت کرینگے،رابطے جاری


Ghulam Nabi Yousufzai February 27, 2014
ایشیا، یورپ، دولت مشترکہ، اسلامی ممالک کے ججز شرکت کرینگے،رابطے جاری. فوٹو فائل

اپریل کے مہینے میں مجوزہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کادورانیہ 3 دن سے کم کرکے 2 دن کردیا گیاہے۔

انتہائی مستند ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مجوزہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس 18اپریل کوشروع ہوکر 19کو ختم ہوگی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے دنیابھر سے اعلیٰ عدلیہ کے ججوںاور قانون دانوں سے بذریعہ ای میل رابطے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے چیف جسٹس سمیت بھارتی سپریم کورٹ کے متعددججوں کوکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس جوادایس خواجہ، جسٹس انورظہیر جمالی اورجسٹس خلجی عارف حسین پرمشتمل کمیٹی بھی بنائی گئی تھی۔

اس ضمن میں لا اینڈجسٹس کمیشن کے حکام نے ایکسپریس کے رابطے پرکانفرنس کا دورانیہ کم کرنے کی تصدیق کی۔ کمیشن کے ایک اعلیٰ افسرنے بتایا کہ دولت مشترکہ، ایشیا، یورپ اوراسلامی ممالک کی اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کیلیے رابطے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ملک میں جوڈیشل کانفرنس کے انعقادکی روایت ڈالی اورپہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے قیام کے گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں اگست 2006 میں پہلی انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس منعقدہوئی تھی۔ ججوں کی بحالی کے بعد 2010سے ہرسال یہ کانفرنس منعقدہوتی رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں