عمران خان عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کی کال دے سکتے ہیں

یہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ کر دھرنے میں تبدیل کرنے کے متعلق بھی پی ٹی آئی قیادت فیصلہ کر چکی ہے


رضوان آصف April 22, 2022
یہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ کر دھرنے میں تبدیل کرنے کے متعلق بھی پی ٹی آئی قیادت فیصلہ کر چکی ہے۔ (فوٹو : فائل)

MUZAFFARABAD: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیلئے تیار رہنے کی کال دے دی ہے۔

یہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ کر دھرنے میں تبدیل کرنے کے متعلق بھی پی ٹی آئی قیادت فیصلہ کر چکی ہے۔ جس کا اعلان عید کے فوری بعد متوقع ہے لیکن 8 سال قبل ڈی چوک میں 126 دن جاری رہنے والے دھرنے نے بھی پی ٹی آئی کو غیر معمولی فائدہ نہیں پہنچایا تھا لہذا اس مرتبہ اگر دھرنا ہوتا ہے تو وہ کب تک جاری رہے گا اور کس حد تک نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

اس بارے پی ٹی آئی کے قائدین باہمی آف دی ریکارڈ گفتگو میں زیادہ پر امید دکھائی نہیں دیتے اور ان کی تمام امید اس ایک نکتے سے بندھی ہوئی ہے کہ کسی طرح ایک ماہ کے اندر عام انتخابات کا اعلان ہوجائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔