احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کر لیا

آپ کی پسند کی تاریخ اور وقت پر آپ کو الوداعی ڈنر پر مدعو کرنا چاہتا ہوں، احسن اقبال


حسیب حنیف April 22, 2022
آپ کی پسند کی تاریخ اور وقت پر آپ کو الوداعی ڈنر پر مدعو کرنا چاہتا ہوں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیاست میں نئی روایت قائم کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کر لیا۔

احسن اقبال کی جانب سے اسدعمر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس کے مطابق احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی عشائیہ کی دعوت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر نے احسن اقبال کیخلاف ریفرنس کو غلط قرار دیدیا

خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کی پسند کی تاریخ اور وقت پر آپ کو الوداعی ڈنر پر مدعو کرنا چاہتا ہوں۔ ڈنر میں احسن اقبال کی جانب سے سابق حکومت کیطرف سے عوامی مفاد کے شروع کیے جانیوالے منصوبوں پر روشنی ڈالی جائیگی اور ان کو جاری رکھنے پر تبادلہ خیال ہوگا، آپ کے مثبت جواب کا انتظار رہے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں