سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

وزارت داخلہ نےرپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی


ویب ڈیسک April 23, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت داخلہ نے منشیات اسمگلنگ کیسز میں سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی سزا مکمل ہونے پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نےرپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلےکی روشنی میں 40 سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں تاہم عدالتی فیصلے اور پاکستانی قوانین کے مطابق سزاؤں پرنظرثانی کی گئی۔ 100گرام سے زائدمنشیات کیس میں سزا یافتہ 26 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جب کہ 100 گرام سےکم منشیات کیس میں سزا یافتہ 15 قیدیوں کی رہائی کیلئےخط لکھا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق سری لنکا سے رہائی پانے والے پاکستانی منشیات اسمگلنگ کیسز میں قید تھے، سزا یافتہ 40 سے زائد پاکستانی قیدی نومبر 2020 میں پاکستان لائےگئے تھے جب کہ قیدیوں کو پاکستان لاکر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں