ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 187 روپے تک پہنچ گئی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 41 پیسے اضافے سے 185.86 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے سے 187 روپے ہوگئی


Business Reporter April 28, 2022
(فوٹو : فائل)

ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر 185 اور اوپن مارکیٹ میں 187 روپے تک پہنچ گیا۔

درآمدی بل ریکارڈ سطح تک پہنچنے سے بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کی نئی لہر کے خطرات نے ڈالر کی نسبت روپے کو دوبارہ بے قدر کرنا شروع کردیا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ دوبارہ 187 روپے کی سطح پر آگئے۔

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے باوجود روپیہ کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 41 پیسے کے اضافے سے 185.86 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 187 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں