وزارت داخلہ نے نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا

لندن میں مقیم میاں نواز شریف کو 10 سال مدت کا حامل پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 25, 2022
—فائل فوٹو

PARIS: وزارت داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ نے لندن میں مقیم میاں نواز شریف کو 10 سال مدت معیاد کا حامل پاسپورٹ جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست شہباز شریف نے دائر کی تھی، جس پر عدالت نے عبوری حکم کے تحت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد 2019 میں نواز شریف 4 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں