شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی جلد ختم ہوجائے گی ٹرمپ

سابق امریکی صدر نے یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا کہ شہزادہ ہیری کو کوڑے مارے گئے


ویب ڈیسک April 26, 2022
شہزادہ ہیری اور میگھن میرکل نے شاہی اعزازات اور عہدے چھوڑ دیئے تھے، فوٹو: فائل

لاہور: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشن گوئی کی ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی جلد ختم ہو جائے گی اور ایسا میگھن میرکل کریں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری پیشن گوئیاں اکثر درست ثابت ہوتی ہیں۔ اس بنا پر میں کہہ سکتا ہوں کہ میگھن میرکل کسی اور شخص کے لیے شہزادہ ہیری کو کسی بھی وقت چھوڑ سکتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہی خاندان کے ناقد ٹی وی میزبان مورگن کو دیئے گئے متنازع انٹریو میں مزید کہا کہ دونوں کے درمیان بظاہر یہ مضبوط رشتہ بہت برے انجام کو پہنچنے والا ہے۔ سابق امریکی صدر نے یہ مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ شہزادہ ہیری کو کوڑے مارے گئے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری میگھن میرکل سے شادی کے بعد 2020 میں شاہی عہدوں سے سبکدوش ہو کر کیلی فورنیا منتقل ہو گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں