دورہ یورپ پاکستان ہاکی ٹیم کو نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست
قومی ٹیم 29 اپریل کو بیلجیئم کے مدمقابل آئے گی
دورہ یورپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ یورپ کے لیے نیدرلینڈ سے شیڈول دوسرے میچ میں میزبان کے ہاتھوں پاکستان کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بریڈا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے کوارٹر فائنل میں گول کرکے سبقت پائی تاہم اس کے بعد ہالینڈ کے کھلاڑیوں نے کم بیک کرتے ہوئے گول برابر کیا، ہاف ٹائم پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
تاہم تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں نیدرلینڈ کی ٹیم نے مزید دو گول بناکر اپنی جیت کو مستحکم کیا اور کھیل کے اختتام تک ایک کے مقابلے چار گول داغ کر میچ اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی پائی تھی۔
مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈ کو پانچ گول سے شکست دے دی
واضح رہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم 29 اپریل کو قومی ٹیم بیلجیئم جبکہ اسپین کے خلاف تین میچز کی سیریز شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم ایشیاکپ کی تیاریوں کے لیے ان دنوں یورپ کے ٹور پر ہے، قومی ٹیم ہالینڈ، بیلجیم اور اسپین کے ساتھ میچز کے بعد 6 مئی کو وطن لوٹے گی۔