ریلوے کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ25 ہزار روپے مقرر

آئندہ ماہ سے ڈیلی ویجزز ملازمین کو بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی ماہانہ اجرت ملا کرے گی


Bilal Ghori April 28, 2022
آئندہ ماہ سے ڈیلی ویجزز ملازمین کو بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی ماہانہ اجرت ملا کرے گی فوٹوفائل

چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ملک بھر میں ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔

وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ملک بھر میں ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔

آئندہ ماہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کو بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی ماہانہ اجرت ملا کرے گی۔ چیئرمین ریلوے سید خالد گردیزی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں لاہور، کراچی، راولپنڈی، سکھر، کوئٹہ، پشاور، مغلپورہ ڈویژن اور ملتان ڈویژن میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آئندہ ماہ سے 25 ہزار روپے بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی تنخواہ ملا کرے گی کیونکہ اس سے قبل ریلوے کے مختلف شعبوں میں ڈیلی ویجز ملازمین 15 ہزار سے18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے تھے۔

دوسری جانب ڈیلی ویجز ملازمین نے ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے ہونے پر چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں