برائیٹو پینٹس کے 40 سال مکمل ہونے پرخصوصی تقریب

13ء میں عالمی کرائون کوالٹی ایوارڈ لیاجومعیاری مصنوعات کا اعتراف ہے، خواجہ اعجا ز سکا


Commerce Reporter February 28, 2014
برائیٹو پینٹس کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر بانی چیئرمین خواجہ ریاض احمد سکا، چیئرمین خواجہ اعجاز احمد سکا، خواجہ عاطف سکا، خواجہ زین اعجاز سکا اور جنرل منیجر مارکیٹنگ سید ساجد حسین کا گروپ فوٹو۔ فوٹو: ایکسپریس

برائیٹو پینٹس کے 40سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی برائیٹو پینٹس انڈسٹریز کے بانی چیئرمین خواجہ ریاض احمد سکا تھے۔

تقریب میں ملک بھر سے برائیٹو پینٹس کے ڈیلرز ، ڈسٹری بیوٹرز،وینڈررز،کارپوریٹ کلائینٹس، برائیٹو کی انتظامیہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شریک تھیں جبکہ برائیٹو کے چیئرمین خواجہ اعجاز احمد سکا،خواجہ عاطف،خواجہ زین اعجازسکااور برائیٹو کے جنرل منیجر مارکیٹنگ سید ساجد حسین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ سید ساجد حسین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی جانب سے تما م مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برائیٹو کا 40سال رفاقت کا سفر اب نصف صدی کی طرف گامزن ہوچکا ہے۔کامیاب سفر میںادارے کے تما م اسٹاف، ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرزاور وینڈر زکی انتھک محنت اور کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ہر گزرتے دن کیساتھ ادارے کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہورہاہے۔

ادارے نے 2013میں انٹرنیشنل کرائون کوالٹی ایوارڈ حاصل کیا جو عالمی سطح پر ہماری معیاری مصنوعات کا اعتراف ہے۔خواجہ زین اعجاز سکا نے کہاکہ آج برائیٹوکی مصنوعات اندرون و بیرون ملک یکساں مقبول ہیں۔ خواجہ ریاض احمد سکا کا شروع کردہ سفر ایک کارواں بن چکا ہے۔برائیٹوکی مصنوعات اب پاکستان کیساتھ ساتھ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، افغانستان،بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کو بھی ایکسپورٹ کی جارہی ہیں۔برائیٹو پینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ اپنی فیلڈ میں سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے۔ برائیٹو پینٹس کے چیئرمین خواجہ اعجاز احمد سکا نے کہا کہ برائیٹو کی کامیابی انتھک محنت ارو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ برائیٹوکے بانی چیئرمین خاجی ریاض احمدسکا نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج کی نوجوان نسل محنتی ،ایماندار اور قابل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں