وفاقی وزرا کی مسجد نبوی ﷺ میں نعرہ بازی اور مقدس جگہ کی بےحرمتی کی مذمت

عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا، رانا ثناء


ویب ڈیسک April 29, 2022
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور وفاقی وزرا نے مسجد نبوی میں نعرہ بازی اور مقدس جگہ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی مسجد نبوی آمد پر مشتعل افراد نے نعرہ بازی کی اور مسلسل وفد کے ارکان کے ساتھ بدتمیزی کرتے رہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے روضہ رسول واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا جبکہ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔ عمران نیازی کے مائینڈ سیٹ نے روضہ رسول کی جس طرح بے حرمتی کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے اس فتنے کو معاشرے کے ہر ذی شعور شخص نے سخت ناپسند کیا ہے، جھوٹ اور بہتان پر مبنی عمران ازم جیسے فتنے کو روکنا ہوگا ورنہ عالم اسلام میں ہماری جگ ہسائی ہوگی۔ روضہ رسول پر مٹھی بھر افراد کے فعل نے پوری عالم اسلام میں پاکستانیوں کا نام بدنام کیا ہے، یہ ناں اسلام کی تعلیم ہے اور ناں پاکستان کی تہذیب، یہ صرف عمران ازم ہے۔

رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ ایسے خیالات کو شے دینے والوں کا بھی قوم کو محاسبہ کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ معاشرے کی تباہی ہے، میں اس شخص کا نام اس پاک زمین پر نہیں لینا چاہتی، اس پاک زمین کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے جو اس معاشرے میں تباہی کی وہ آج آپ کے سامنے ہے، ہمارے کارکن بھی یہاں ہیں لیکن انہیں ہدایت کی گئی کہ ایسا رویہ نہ اپنایا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے جو اس معاشرے میں تباہی کی وہ آج آپ کے سامنے ہے، وقت لگے گا اور یہ رویے ہمارے مثبت رویوں سے تبدیل ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں