روحانی دوست

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ


علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

RAWALPINDI: صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف(ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
2تا 8مئی 2022
پیر2 مئی 2022
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ ایک راحت فزا دن، خوشی کی کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے، اس کا تعلق رشتوں سے جڑا ہو یا مادی اسباب کے حصول سے، بہرحال کئی حوالوں سے ایک بہتر دن کی امید ہے۔آپ کی تاریخ پیدائش میں1,4,5,6,9اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل یا نام کا پہلا حرف ص، ط یا ظ ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے، لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3اور7 خصوصاً 2کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔اسمِ اعظم ''یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار،یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 3 مئی 2022
آج کا حاکم عدد 5 ہے، 5 کا تعلق مواصلاتی نظام، سفر اور سفر سے منسوب اشیاء و افراد، تحریر وتقریر اور انسانی جسم میں اعصابی نظام جبکہ منگل کا دن اس میں حدت اور تندی لاتا ہے اور بعض اوقات یہ حادثات کی وجہ بن سکتی ہے محتاط رہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,5,6,7اور9 خصوصاً 1 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف الف، ی، ق یا غ ہے تو آپ کے لئے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا، لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3,4اور8 خصوصاً 3 یا پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج، ل یا چ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 4 مئی 2022
آج کا حاکم عدد2 ہے۔ آپ کچھ تبدیلیوں کے فیصلے کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں، ممکن ہے اس کا تعلق رشتوں سے جڑا ہو یا بزنس سے ہو بہرحال کچھ اپ ڈاؤن ہوسکتا ہے۔1,3,4,5,8اور9 خصوصاً4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف الف،ی ،ق یا غ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2، 6 اور7 خصوصا 6 یا یا پیدائش کا دن جمعہ یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طال بعلم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص''یاخبیرُ، یا وکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 5 مئی 2022
آج کا حاکم عدد1 ہے۔ مذہبی حوالے سے کچھ تکلیف دہ خبریں سامنے آسکتی ہیں۔ کچھ لوگ انا پرستی میں مذہب کو تنقید وتحقیر کا نشانہ بناسکتے ہیں۔ نئی شروعات کے لیے ایک معاون دن ہوسکتا ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,4,5,6اور9 خصوصاً 5کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3,7 اور8 خصوصاً 3کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج، ل یا ش ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: میٹھی چیز،30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 6مئی 2022
آج کا حاکم عدد5 ہے۔ سفر، رابطوں اور مذاکراتی امور کے لیے اچھے نتائج لانے والا دن ہوسکتا ہے خفا دوستوں کو منایا جاسکتا ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,5,6,7اور9 خصوصاً 1کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار یا نام کا پہلا حرف الف،ی،ق یا غ ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے ، لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 3,4اور 8 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائشی دن جمعرات یا جن کے نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''سورہ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 7مئی 2022
آج کا حاکم عدد8 ہے۔آج آپ میدان مارلیں گے اگر آپ کے پاس مستقل مزاجی، صبر اور نگاہیں مستقل اپنی منزل پر گاڑے رکھنے کا حوصلہ ہے۔ آج کا دن غیرمستقل مزاجوں کو دھڑام سے گرا دے گا۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں2,3,4,6,7اور8خصوصاً 7 یا پیدائشی دن جمعہ یا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور9 خصوصاً 1 کا عدد یا پیدائشی دن اتوار یا نام کا پہلا حرف الف،ی یا ق ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمر رسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص'' یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 8 مئی 2022
آج کا حاکم نمبر 2 ہے۔حکم راں طبقہ کے کچھ افراد تبدیلیوں اور تبادلوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔ دنیا کے کسی حصے آتش زدگی اور شارٹ سرکٹ جیسے واقعے ہوسکتے ہیں۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,3,4,5,8اور9 خصوصا4کا عدد یا جن کا پیدائشی دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آپ کے لیے اچھے دن کی امید ہے، لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,6اور7 خصوصاً 2 یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل،کپڑے، کتابیں دینا یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔وظیفۂ خاص''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں