حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیا


ویب ڈیسک April 30, 2022
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیا

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ انہوں نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر حمزہ شہبازکو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ کے حلف کیخلاف پی ٹی آئی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

حمزہ شہبازشریف کے فیملی ممبرز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ حمزہ شہباز اور نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز ایک ہی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا" اور "حمزہ شہباز زندہ باد" کے نعرے لگائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ عوام کی حقیقی خدمت کیلئے وقف رہے گا، وزارت اعلیٰ کو منصب نہیں سمجھتا، اس عہدے کوعوام کی فلاح کیلئے استعمال کروں گا، عوام کے مسائل کا پورا احساس ہے، میرا پل پل عوام کے مسائل کے حل کیلئے صرف ہوگا۔

سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب نے حمزہ شہبازکابطور وزیراعلی پنجاب حلف اٹھانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد سابق وزیراعلی عثمان بزدار کو کام سے روک دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب

اسے بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کی جہانگیر ترین سے ملاقات، سیاسی تعاون پر شکریہ ادا کیا

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز نے 197 ووٹ لیے تھے۔ وہ پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: گورنرہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کرلیا، عمرسرفراز چیمہ

یاد رہے کہ گورنر ہاؤس میں دو مرتبہ پہلے بھی حلف برداری کے لیے پنڈال سجایا گیا تھا لیکن حلف برداری نہیں ہوسکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں