وزیراعلی پنجاب کی جہانگیر ترین سے ملاقات سیاسی تعاون پر شکریہ ادا کیا

دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی


ویب ڈیسک April 30, 2022
دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی

RAWALPINDI: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے سیاسی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

حمزہ شہباز جہانگیر ترین کے گھر ماڈل ٹاؤن پہنچے اور ملاقات کی۔ انہوں نے جہانگیر ترین کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سیاسی تعاون کرنے پر جہانگیر ترین گروپ کا شکریہ ادا کیا۔



دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی۔ ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان اسمبلی اور اویس لغاری بھی شریک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں