دالبندین میں فائرنگ سے دو افراد قتل

دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ،اے سی دالبندین


ویب ڈیسک May 05, 2022
دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ،اے سی دالبندین (فوٹو: ٹوئٹر)

LONDON: دالبندین سرگیشہ کے مقام پر فائرنگ سے دو افراد قتل ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے نوکنڈی کے رہائشی حفیظ اللہ اور ایک افغانی کو قتل کرکے ویرانے میں پھینک دیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) دالبندین عرفان خلجی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ان کے تعاقب میں ہیں جلد پکڑ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔