پنجاب پراپرٹی رجسٹری نظام کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا فیصلہ

پراجیکٹ کیلیے پنجاب میں 2 ہزار نئے پٹواری بھی بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی


Qaiser Sherazi May 08, 2022
نائب تحصیلدار، قانون گو کے دفاتر کے سربراہان کو بھی پراپرٹی رجسٹرار کا درجہ مل گیا۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے پراپرٹی رجسٹری نظام کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے پراپرٹی کی رجسٹریوں میں آسانی، شفافیت لانے، کرپشن ختم کرنے اور پراپرٹی رجسٹری نظام کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلیے صوبہ بھر میں نائب تحصیلداروں، قانون گو دفاتر کے سربراہان کو بھی پراپرٹی رجسٹرار کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔

اس اقدام سے شہریوں کو اپنی جائیداد کی خرید و فروخت کیلیے رجسٹریوں میں آسانی ہوگی اور وہ اپنے گھروں کے قریب محکمہ مال، قانون گو، نائب تحصیلدار دفاتر میں بھی رجسٹریاں کرا سکیں گے، شہری ان دفاتر میں پاور آف اٹارنی بھی کرا سکیں گے۔

پراجیکٹ کیلیے پنجاب بھر میں 2 ہزار نئے پٹواری بھی بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، اس نظام کے آغاز کے لیے 31 مئی تک تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات ہیں جبکہ اس وقت پنجاب بھر میں صرف تحصیلدار اور رجسٹرار پراپرٹیز کی رجسٹریاں کر رہے ہیں جن کے پاس رش بہت زیادہ ہوتا ہے، پراجیکٹ سے ہر ضلع میں 2 کی بجائے 15 سے 20 دفاتر میں پراپرٹی کی رجسٹریاں، پاور آف اٹارنیز کرائے جا سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں