انٹربینک میں ڈالر 18866 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی، ڈالر کے تگڑا ہونے سے روپے کی قدر گری، محمد سہیل


Salman Siddiqui May 11, 2022
سونے کے نرخ 1400روپے بڑھ کر 134400 روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ فوٹو:فائل

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی ناقدری کے ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز (منگل کو) انٹربینک میں روپے کی قدر مزید 1.13 روپے ( 0.60 فیصد ) گرگئی جس کے بعد ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح188.66 روپے پر پہنچ گئی۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونے کے نرخ بھی 1400روپے بڑھ کر 134400 روپے فی تولہ کی تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر میں مزید کمی کی دو اہم وجوہ ہیں، پہلی وجہ آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور دوسری وجہ عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا تگڑا ہونا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی معاشی ٹیم وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی قیادت میں 18مئی کو دوحا میں آئی ایم ایف کی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام کی معطلی کا سبب اس کی شرائط پر عمل درآمد میں پیشرفت نہ ہونا ہے۔

امجد سہیل نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی جلد بحالی کی توقع کے پیش نظر روپے کی قدر میں بہت زیادہ گراوٹ متوقع نہیں تھی۔ روپے کی قدر میں کی وجہ یہ ہے کہ امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 0.5 فیصد اضافے کے بعد امریکی ڈالر تمام عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہورہا ہے۔

دوسری جانب ڈالر کے ساتھ سونا بھی نئی بلندیوں کو چُھورہا ہے۔ گزشتہ روز سونے کے نرخ 1400روپے بڑھ کر 134400 روپے فی تولہ کی تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے رکن عبداﷲ عبدالرزاق چاند کا کہنا تھا کہ لوگ کرنسی کی ڈی ویلیوایشن کے اثرات سے بچنے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ عبداﷲ عبدالرزاق چاندکا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی کے ساتھ سونے کی قیمتیں بڑھتی رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں